توبہ کی قبولیت
توبہ کی قبولیت
ہمیں ایک مرتبہ اس کا تجربہ ہوا۔ حج کا موقع تھا، سعودی عرب پہنچے ، تو وہاں کسٹم والے سامان کرتے ہیں ایک سعودی عرب کا آدمی آیا اور اس نے دیکھا کہ مسکین چہرہ، سفید بال، اسے ترس آ گیا وہ پوچھنے لگا کہ شیخ! آپ کا سامان کون سا ہے؟ میں نے وہ چند بیگ جو تھے ان کی طرف اشارہ کردیا اس نے ان پر چاک کا نشان لگادیا۔ میں نے پھر پوچھا جی اب کیا کروں؟ کہنے لگا سامان لے کر جائو۔ اب آگے لوگ ہر ہر بندے کا بیگ کھول رہے تھے اور خوب کر رہے تھے۔ جب ان کے قریب سے گزرے انہوں نے چاک کا نشان دیکھا تو وہ مجھے کہنے لگے کہ شیخ! تم جائو۔ بھئی سامان نہیں کھولو گے؟ انہوں نے کہا، تمہارے تو بیگ پر چاک کا نشان لگا ہوا ہے۔ اس دن پتہ چلا کہ واقعی اللہ رب العزت جب بندے کی توبہ قبول کر لیتے ہیں تو پھر اس کے نامہ اعمال پر چاک کا ایسا نشان لگا دیتے ہیں کہ قیامت کے دن فرشتے اس کے نامہ اعمال کو کھول ہی نہیں سکیں گے۔ فرمائیں گے میرے بندے تم بلا حساب جنت میں چلے جائو۔(ج 30ص217)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

