تلاوت میں عربی لہجہ کی ضرورت

تلاوت میں عربی لہجہ کی ضرورت

ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

ارشاد فرمایا کہ مجھے بعض پڑھے لکھوں پر تعجب ہوتا ہے کہ وہ قرآت میں لہجہ کے مخالف ہیں اور اس کو فضول اور لایعنی بتلاتے ہیں حالانکہ اس میں کوئی کچھ شبہ نہیں کہ ہر زبان کا ایک خاص لب ولہجہ ہوتا ہے۔ فارسی کا لہجہ الگ ہے،انگریزی کا جدا، بنگلہ کا جدا، اردو کا علیحدہ (غرض) ہر زبان میں لہجہ کی قدر ہے۔ پھر حیرت ہے کہ عربی میں لہجہ کی قدر نہ ہو اور یہاں اس کو فضول قرار دے دیا جائے۔ یہ سب باتیں قلتِ محبت سے ناشی ( پیدا ہوتی) ہیں۔ اگر محبت ہوتی تو قرآن کے اندر بھی عربی لب و لہجہ کی عظمت ہوتی اور اس کی کوشش کی جاتی کہ قرآن کو اس طرح پڑھیں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے تھے۔

خلاصہ یہ ہے کہ صحیح الفاظ کے بعد اگر عربی لہجہ بھی حاصل ہو جائے تو *نور علی نور* ہے۔ چنانچہ آج کل انگریزی میں بڑا قابل وہ شمار ہوتا ہے جس کا لہجہ بھی انگریزوں سے ملتا جلتا ہو اور انگریزی لب و لہجہ حاصل کرنے کی بڑی کوشش کی جاتی ہے اور صرف حسنِ کلام اور زیادہ حمد و ثناء کے لئے اس میں کوشش کی جاتی ہے۔ پھر دین میں اس کو فضول اور بیکار کیوں کہا جاتا ہے؟

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ کثرتِ اختلاط سے باہم دوستی ہوجاتی ہے جس میں بعض دفعہ اپنے راز دوسرے پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ پھر یہ دوست اپنے دوسرے دوستوں پر ان...

read more

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ اتحاد و اتفاق میں اس کی ضرورت ہے کہ اتنا اختلاط بھی نہ ہو کہ اپنے خاص اسرار (راز کی باتیں) دوسروں سے ظاہر کر دے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی وقت...

read more

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جیسے مخلوق کو دکھانے کے لئے عمل کرنا ریاء ہے، اسی طرح ان کے دیکھنے کی وجہ سے...

read more