تسلیم حق

تسلیم حق

ایک مرتبہ لوگوں نے نواب بہاولپور سے شکایت کی کہ مولوی نور محمد صاحب عام مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں ۔۔۔
نواب صاحب نے انہیں بلایا اور اسکی وضاحت چاہی ۔۔۔ مولوی نور محمد صاحب نے کہا حاشا وکلا میں تو عام مسلمانوں کی پائے خاک بھی نہیں میں تو آپ جیسے مسلمانوں کو کافر کہتا ہوں ۔۔۔ نواب صاحب نے نہایت تحمل سے پوچھا مجھ میں کفر کی کونسی بات ہے جبکہ ستر عالم ہر وقت میرے ساتھ رہتے ہیں ۔۔۔ آپ نے فرمایا وہ بھی گمراہ ہیں کیونکہ شریعت میں چار سے زائد عورتیں رکھنی حرام ہیں جبکہ آپکے پاس ایک سو بیس عورتیں ہیں اس طرح آپ نے حرام کو حلال بنایا ہوا ہے
اس پر نواب صاحب بہت خوش ہوئے اور کہا کہ میں چار کے علاوہ باقی عورتوں کو طلاق دیتا ہوں۔۔۔ مولانا نے فرمایا طلاق کیسی آپ ان کو جازت دیدیں ۔۔۔ پھر نواب صاحب نے مولانا کو ایک ہزار اشرفیاں انعام میں دینی چاہئیں مگر مولانا کی خود داری نے لینے سے انکار کردیا۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more