بوڑھی بیوی کی قدر

بوڑھی بیوی کی قدر

بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ

ارشاد فرمایا کہ آج کل تو بعض لوگ بوڑھی بیوی سے نفرت کرنے لگتے ہیں حالانکہ تم ہی نے تو اس کو بوڑھا کیا ہے۔ مولانا فضل رحمٰن صاحب گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ پرانی بیوی اماں ہوجاتی ہے ، اس طرح کہ اول اول میں تو اس میں لذت ہوتی ہے مگر فوائد اخیر میں بڑھتے ہیں کہ مونس(ہمدرد و غمخوار) ہوتی ہے ، خدمت گذار ہوتی ہے ۔ عقلاء کے نزدیک زیادہ نظر کے قابل فوائد ہوتے ہیں نہ کہ لذت۔ میں کہا کرتا ہوں کہ محبت کا زمانہ تو جوانی کا ہوتا ہے ، اس وقت جانبین میں جوش ہوتا ہے اور ہمدردی کا زمانہ ضعیفی کا ہے دونوں کا، اور دیکھا بھی جاتا ہے کہ ضعیفی کی حالت میں سوائے بیوی کے کوئی دوسرا کام نہیں آ سکتا۔ مولانا محمد مظہر صاحب ؒ مدرس مظاہر علوم کی یہ حالت تھی کہ ان کی بیوی بوڑھی ہو گئی تھیں مگر مولانا کو ان سے ایسا تعلق تھا کہ جب وہ ذرا بیمار ہوتیں تو مولانا فوراً مدرسہ سے رخصت لے کر خود اپنے ہاتھ سے ان کی خدمت کرتے تھے ۔ نوکر اور ماماؤں پر اپنی بیوی کی خدمت کو نہ ٹالتے تھے بلکہ مدرسہ سے رخصت لے کر خود خدمت کرتے تھے۔(صفحہ ۷۹،اسلامی شادی)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

بعض حالات میں بیوی سے صحبت کرنے کی ضرورت

بعض حالات میں بیوی سے صحبت کرنے کی ضرورت بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ اگر کسی عورت پر اچانک نگاہ پڑ جائے تو فوراً ادھر سے نگاہ پھیر لو ، اور اگر اس کچھ خیال دل میں رہے تو اپنی بیوی سے فراغت کر لینا چاہیے ، اس سے...

read more

اجنبی عورت کی جانب میلان کا علاج

اجنبی عورت کی جانب میلان کا علاج بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشادفرمایا کہ مولانا محمد یعقوب صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے میلان الیٰ الاجنبیہ کا جو علاج مشغولی بالزوجہ سے حدیث میں آیا ہے اور اس میں یہ ٹکڑا بطور لم (بات کی تہ)کے ارشاد...

read more

دواؤں کے ذریعہ قوتِ باہ کو بڑھانے اور ابھارنے کا نقصان

دواؤں کے ذریعہ قوتِ باہ کو بڑھانے اور ابھارنے کا نقصان بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ جو لوگ مشتہیات (شہوت بڑھانے والی دواؤں) سے جماع کی قوت کو بڑھاتے ہیں وہ اپنی صحت برباد کرتے ہیں ۔ اس کے لیے بھی یہی قاعدہ ہونا...

read more