بعض عورتوں اور مردوں کی ناروا حرکات
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ پہلی رات جب دولہا دلہن تنہائی میں ہوتے ہیں تو عورتیں کان لگاتی پھرتی ہیں، یہ بڑی بے شرمی کی بات ہے۔ شب کا وقت بے حیاء کے واسطے ہوتا ہے جس میں بے حیا ء عورتیں جھانکتی تاکتی ہیں اور ایک حدیث کے مضمون کے مطابق لعنت کے دائرہ میں داخل ہوتی ہیں ۔ صبح کے وقت یہ بے حیائی ہوتی ہے کہ شب خوابی (سونے والا) کے بستر چادر وغیرہ دیکھتے ہیں ۔ کسی کا راز معلوم کرنا مطلقاً حرام ہے ، بالخصوص ایسی بے حیائی کی بات کی شہرت کرنا کہ سب اس کو جانتے ہیں کس قدر بے غیرتی کی بات ہے مگر افسوس ہے کہ عین وقت پر کسی کو ناگوار نہیں معلوم ہوتا۔ دولہا سے بھی بعض باتیں بے حیائی کی پوچھی جاتی ہیںجس کا گناہ اور بے غیرتی ہونا محتاجِ بیان نہیں۔(صفحہ ۳۵۴،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

