بساط کے مطابق جدوجہد ضروری ہے

بساط کے مطابق جدوجہد ضروری ہے

حضرت شیخ فرید الدین عطار رحمتہ اللہ علیہ کو بادشاہ وقت نے اس جرم کی پاداش میں کہ انہوں نے بادشاہِ وقت کی مرضی کے خلاف (اور مرضی الٰہی کے مطابق) فتویٰ دیا تھا تو حکم دیا کہ شیخ کو جیل بھیج دو۔ جیل میں حضرت رحمہ اللہ کا یہ معمول تھا کہ جہاں جمعہ کا دن آیا تو صبح سے غسل کی تیاری کرتے تھے۔ غسل کیا اور جیل میں جو بھی ان کے کپڑے تھے خود دھو کے صاف کرلیتے اور جب جمعہ کی اذان ہوتی تو جمعہ کی نماز کے لیے چلتے مگر جیل کا دروازہ بند ہے، دروازہ کے قریب پہنچ کے واپس آتے اور آگے ظہر کی نماز پڑھ لیتے۔ ہر جمعہ کو حضرت شیخ کا یہی معمول تھا۔ لوگوں نے عرض کیا جب آپ کو معلوم ہے کہ آپ باہر نکل نہیں سکتے، آپ کی قید کی مدت ختم نہیں ہوئی تو آپ پر جمعہ واجب ہی نہیں، پھر اس کی کیا ضرورت ہے کہ آپ جمعہ کی نیت سے کپڑے بدلیں اور پھر جمعہ کے قصد سے چلیں، دروازہ پر پہنچیں، تالے کو ہاتھ لگا کے واپس آئیں اور آکر ظہر پڑھیں، آپ پہلے ہی نماز ظہر کیوں نہیں پڑھ لیتے؟
فرمایا کہ میں بھی یہ جانتا ہوں کہ میں تالا نہیں کھول سکتا۔ جیل سے باہر جاکر جمعہ کی نماز ادا نہیں کرسکتا۔ مگر جمعہ کی ادائیگی میں جتنا میرے امکان اور قوت میں ہے اتنا تو فعل ادا کردوں اور جہاں میری قوت سے خارج ہو، میں اللہ کے حوالہ کرکے چلا آؤں اور یہ عرض کردوں کہ یااللہ! جیل کے دروازے تک آجانا تو میری قوت میں تھا، وہ میں نے کرلیا، اب آگے میری قوت سے خارج ہے، آگے آپ کے ہاتھوں میں ہے یہ آپ کردیں۔ میری نیت تو یہی ہے کہ میں آپ کے حکم کی تعمیل کروں۔ میں آپ کے حکم پر راضی ہوں۔ تو یہ صورت ہونی چاہیے کہ جتنی تدبیر بس میں ہو اتنی کرلینی چاہیے، اس سے آگے اللہ پر چھوڑ دے کہ یہ آپ ہی کے قبضہ میں ہے، آپ ہی کرنے والے ہیں۔ (وعظ جہلائے عرب سے مقام صحابیت تک جلد اول)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more