ایک عجیب ضیافت

ایک عجیب ضیافت

اﷲ تعالیٰ نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو جب ساری دنیا پر حکومت عطا فرمادی تو انہوں نے اﷲ تعالیٰ سے درخواست کی یا اﷲ جب آپ نے مجھے ساری دنیا پر حکومت عطا فرمادی تو میرا دل چاہتا ہے کہ میں آپ کی ساری مخلوق کی ایک سال تک دعوت کروں ۔۔۔۔ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ کام تمہاری قدرت اور بس میں نہیں ۔۔۔۔ انہوں نے پھر درخواست کی یا اﷲ ایک ماہ کی دعوت کی اجازت دے دیں ۔۔۔۔ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ تمہاری قدرت میں نہیں ۔۔۔۔ آخر میں حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ یا اﷲ ایک دن کی اجازت دے دیں اﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم اس کی بھی قدرت نہیں رکھتے ۔۔۔۔ لیکن اگر تمہارا اصرار ہے تو چلو ہم تمہیں اس کی اجازت دے دیتے ہیں ۔۔۔۔ جب اجازت مل گئی تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے جنات اور انسانوں کو اجناس اور غذائیں جمع کرنے کا حکم دیا ۔۔۔۔ اور کھانا پکنا شروع ہوا ۔۔۔۔ اور کئی مہینوں تک کھانا تیار ہوتا رہا اور پھر سمندر کے کنارے ایک بہت لمبا چوڑا دستر خوان بچھایا گیا اور اس پر کھانا چنا گیا ۔۔۔۔ اور ہوا کو حکم دیا کہ وہ اس پر چلتی رہے تاکہ کھانا خراب نہ ہوجائے ۔۔۔۔ اس کے بعد حضرت سلیمان علیہ السلام نے اﷲ تعالیٰ سے درخواست کی یا اﷲ کھانا تیار ہوگیا ہے ۔۔۔۔ آپ اپنی مخلوق میں سے کسی کو بھیج دیں ۔۔۔۔ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم پہلے سمندری مخلوق میں سے ایک مچھلی کو تمہاری دعوت کھانے کے لئے بھیج دیتے ہیں ۔۔۔۔ چنانچہ ایک مچھلی سمندر سے نکلی اور کہا کہ اے سلیمان ۔۔۔۔ معلوم ہوا ہے کہ آج تمہاری طرف سے دعوت ہے؟
انہوں نے فرمایا ہاں تشریف لائیں ۔۔۔۔ کھانا تناول کریں چنانچہ اس مچھلی نے دستر خوان کے ایک کنارے سے کھانا شروع کیا اور دوسرے کنارے تک سارا کھانا ختم کر گئی ۔۔۔۔ پھر حضرت سلیمان علیہ السلام سے کہا کہ اور لائیں ۔۔۔۔ حضرت سلیمان نے فرمایا کہ تم تو سارا کھانا کھا گئی ۔۔۔۔ مچھلی نے کہا کہ کیا میزبان کی طرف سے مہمان کو یہی جواب دیا جاتا ہے ۔۔۔۔ جب سے میں پیدا ہوئی ہوں ۔۔۔۔ اس وقت سے لے کر آج تک ہمیشہ پیٹ بھر کر کھانا کھایا ہے ۔۔۔۔ لیکن آج تمہاری دعوت کی وجہ سے بھوکی رہی ہوں ۔۔۔۔ اور جتنا کھانا تم نے تیار کیا تھا اﷲ تعالیٰ روزانہ مجھے اتنا کھانا دن میں دو مرتبہ کھلاتے ہیں ۔۔۔۔ مگر آج پیٹ بھر کے کھانا نہیں ملا… بس ۔۔۔۔ حضرت سلیمان علیہ السلام فوراً سجدے میں گر گئے ۔۔۔۔ اور استغفار کیا ۔۔۔۔ (نفحۃ العرب )

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more