ایک عبرتناک واقعہ
دوپہر …دو بجے کا وقت … راستے میں سڑک پر لوگوں کا ہجوم … دیکھا ایک جوان لڑکی … بے حس و حرکت، سڑک کے بیچ بے سدھ پڑی تھی … زرد رنگ … جیسے بدن سے خون نچوڑ لیا گیا ہو … سانس چل رہا تھا جیسے آخری ہچکیاں لے رہی ہو … ایسے لگتا تھا جیسے کوئی حادثہ ہوا ہو۔
بعد میں قریبی لوگوں سے واقعہ کا علم ہوا۔ ایک خوشحال گھرانہ ہنسی خوشی رہ رہا تھا … بچوں میں سے ایک بیٹی یونیورسٹی کی طالبہ تھی۔
ہوا یوں کہ بیٹی نے کلاس فیلو (ایک لڑکے) کا نام ماں باپ کو شادی کے لیے تجویز کردیا کہ آج کل شرم و حیا تو الیکٹرانک میڈیا نے ختم کرکے رکھ دیا ہے۔ موبائل، انٹرنیٹ اور نام نہاد روشن خیالی کی ترجمان این جی اوز، ملٹی نیشنل کمپنیاں ’’بات کرو، ساری رات کرو‘‘ کے کلچر نے روح محمد صلی اللہ علیہ وسلم نوجوانوں کے سینوں سے نکال دی ہے … ماں باپ نے یہ دیکھتے ہوئے کہ لڑکا کھاتے پیتے گھرانے کا ہے، بیٹی کا نکاح کردیا اور یہ طے پایا کہ تعلیم کی تکمیل کے بعد بیٹی کی باقاعدہ رُخصتی کردی جائے گی۔۔۔۔ مگر جوانی کا گھوڑا منہ زور ہوتا ہے۔ لڑکا لڑکی دونوں نہ رہ سکے، لڑکے نے لڑکی والوں کے گھر آنا شروع کردیا … گلی محلے والوں نے اُنگلیاں اُٹھائیں … رشتے داروں نے باتیں بنائیں … تھوئی تھوئی تک بات جاپہنچی … میاں نے بیوی سے کہا ۔۔۔لڑکے کو روکو ۔۔۔ابھی گھر نہ آیا کرے بری بات ہے ۔۔۔بڑا سمجھایا ۔۔۔۔مگر بیوی نے بات کو زیادہ اہمیت نہ دی ۔۔۔بیٹی کی مرضی کے مطابق اس کا ساتھ دیتی رہی کہ مائیں ہی بچوں کو سنوارتی ہیں ۔۔۔۔اور مائیں ہی بگاڑتی ہیں ۔۔۔ اندر ہی اندر لاوا پکتا رہا۔۔۔ میاں بیوی میں تکرار ۔۔۔۔تلوار بنتی چلی گئی ۔۔۔ میاں نے ایک دن بیوی کو برا بھلا کہا کہ بات ہی ایسی تھی …
بیٹی باپ کے سامنے کھڑی ہوگئی اور باپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہنے لگی’’ جب ہمارا نکاح ہوچکا ہے پاپا! تو آپ کون ہوتے ہیں پابندیاں لگانے والے؟ ماں نے بیٹی کی تائید کی … مغرب نے مشرق کو لتاڑ دیا … نئی تہذیب پرانی تہذیب پر غالب آگئی … روشن خیال بیٹی نے بنیاد پرست باپ کو کہیں کا نہ چھوڑا … باپ کے لیے ڈوب مرنے کا مقام تھا …
مرتا کیا نہ کرتا … بیوی کو باقاعدہ طلاق دی اور تن تنہا باہر چلا آیا … بیوی روتی ہوئی بھائیوں کے ہاں چلی گئی۔ بچے برباد ہوکے رہ گئے … نئی روشنی کے ہاتھوں اچھا بھلا گھر اُجڑ گیا۔۔۔۔(بشکریہ نقیب ختم نبوت ملتان)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

