اپنی اولاد کے مستقبل کی فکر کیسے کریں

اپنی اولاد کے مستقبل کی فکر کیسے کریں؟ (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔

ارشاد فرمایا کہ میرے ایک دوست نے ایک مرتبہ بڑا اچھا جملہ کہا جو مجھے بہت پسند بھی آیا اور اس نے دل میں عبرت بھی پیدا کی ۔ کہنے لگے کہ لوگ آج کل اس فکر میں ہوتے ہیں کہ میرے مرنے کے بعد میری اولاد کا کیا بنے گا ؟ لیکن یہ فکر نہیں ہوتی کہ خود اولاد کے مرنے کے بعد اولاد کا کیا بنے گا؟ ٹھیک ہے کہ اپنے بیوی بچوں کو اس طرح چھوڑ کر جائے کہ وہ دوسروں کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائیں لیکن اس بات کی فکر زیادہ ہونی چاہئے کہ اولاد کے مرنے کے بعد ان کی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیشی ہوگی تو اس وقت یہ کیا کریں گے ؟ اس بات کی فکر زیادہ ہونی چاہئے ۔ اس کے لئے ان کی صحیح تربیت کی جائے اور ان کو دین کے راستے پر لگایا جائے ، ان میں حلال و حرام کی فکر پیدا کی جائے اور جائز و ناجائز کی فکر پیدا کی جائے۔

۔(خطباتِ رمضان، صفحہ ۲۰۸)۔

یہ ملفوظات حضرت ڈاکٹر فیصل صاحب نے انتخاب فرمائے ہیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی چنانچہ سلف سے لے کر خلف تک اختلافی مسائل میں ایسے ہی جامع افراد کی تقلیدِ معین بطور دستور العمل کے شائع ذائع رہی ہے اور قرنِ صحابہ ہی سے اس کا وجود شروع ہوگیا تھا۔ مثلاً حدیث حذیفہ میں جس کو ترمذی نے روایت کیا ہے، ارشادِ نبوی ہے:انی...

read more

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ اپنے رسالہ ’’اجتہاد و تقلید‘‘ کے آخر میں تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔ساتھ ہی اس پر غور کیجئے کہ اس ہرجائی پن اور نقیضین میں دائر رہنے کی عادت کا...

read more

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار غور کیا جائے تو شرعی اصطلاح میں ان ساتوں سنابل کا خلاصہ چار ارکان:۔۔ 1ایمان 2اسلام 3احسان 4 اور اعلاء کلمۃ اللہ ہیںجو حقیقتاً انہارِ اربعہ ہیں۔ ’’نہران ظاہران و نہران باطنان‘‘ ایمان و احسان باطنی نہریں ہیں اور اسلام و اعلاء کلمۃ اللہ...

read more