اولیاء اللہ کے مزارات پر پھول چڑھانا بڑی غلطی ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اولیاء اللہ کے مزارات پر پھول چڑھانا، یہ دو حال سے خالی نہیں ۔ یا تو ان کی روح کو ادراک ہے یا نہیں اور اگر ادراک نہیں تو پھول چڑھانے سے کیا نفع اور اگر ادراک ہے تو جو شخص جنت کی شمائم و روائح و عطریات کو سونگھ رہا ہو اس کو ان پھولوں کی خوشبو سے کیا راحت پہنچ سکتی ہے ؟ بلکہ ان کو اُلٹی ایذاء ہوگی۔(بدعت کی حقیقت اور اس کے احکام و مسائل، صفحہ ۶۱)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات بدعت کی حقیقت سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

