انصاف کی برکت
حضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہ کے پاس فارس کا ایک شہزادہ آیا آپ نے اس پر اسلام پیش کیا اس نے انکار کیا آپ نے اس کے قتل کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔ وہ کہنے لگا کہ امیر المومنین آپ مجھے قتل تو کریں گے ہی لیکن اس سے پہلے میری ایک درخواست پوری کردیجئے وہ یہ کہ مجھ کو پانی پلا دیجئے میں پیاسا ہوں آپ نے حکم دیا کہ اس کو پانی پلادیا جائے جب پانی اس کے پاس آیا وہ کہنے لگا امیر المومنین اس کا وعدہ فرمالیں کہ جب تک میں پانی نہ پی لوں اس وقت تک مجھے قتل نہ کیا جائے۔۔۔۔۔ حضرت عمر نے وعدہ فرمالیا اس نے وہ پانی زمین میں گرا دیا اور کہا لیجئے آپ مجھ کو قتل کیجئے آپ مجھے قتل نہیں کرسکتے حضرت عمر رضی اﷲ عنہ نے فرمایا کہ مجھے اس شخص نے دھوکا دیا پھر آپ نے حکم دیا کہ اس کو رہا کردیا جائے۔۔۔۔۔ حضرات کہیں ہے ایسا قانون جو ایک قیدی کے مقابلہ میں سلطان وقت کو عاجز کردے کہ اب وہ اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا مگر اس کا یہ اثر ہوا کہ اس شہزادے نے تھوڑی دیر کے بعد کہا اشہد ان لا الہ الا اﷲ واشہد ان محمدا رسول اﷲ۔۔۔۔۔ کہنے لگا امیر المومنین اسلام میرے دل میں پہلے ہی آچکا تھا مگر اس وقت اگر میں اسلام لاتا تو آپ یہ سمجھتے کہ تلوار کے خوف سے اسلام لایا ہے اس واسطے میں نے یہ تدبیر کی کہ پہلے آپ کو اپنے قتل سے عاجز کردیا۔۔۔۔۔ پھر اسلام ظاہر کیا۔۔۔۔۔ حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کو اس بات کی بڑی قدر ہوئی اور ان سے امور سلطنت میں مشورہ کیا کرتے تھے۔۔۔۔۔(حکیم الامت کے حیرت انگیز واقعات)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

