آگ کی طاقت
مجھے ایک مرتبہ رشیا میں سفر کرنے کا موقع ملا۔ ہم نے ایک جگہ آگ کا ایک شعلہ دیکھا جو کم از کم ایک فرلانگ اونچا ہوگا۔ اتنا اونچا شعلہ دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی۔ میں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ مقامی آدمی نے بتایا کہ یہاں پر آئل ویل کھودا گیا مگر ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے جب اس میں سے گیس نکلنی شروع ہوئی تو وہاں آگ لگ گئی۔ اب نیچے سے گیس آ رہی ہے اور اوپر سے یہ اتنا بڑا شعلہ جل رہا ہے۔ اس کو ہم نے کئی سال تک بجھانے کی کوشش کی مگر ہم اس کو بجھا نہیں سکے۔
حتیٰ کہ پوری دنیا میں انائونس منٹ کروائی کہ جو کمپنی اس شعلے کو بجھائے گی بعد میں جو تیل نکلے گا آدھا ہم اس کو شیئردیں گے۔ دنیا کے بڑے ملکوں کی کمپنیاں آئیں مگر انسان عاجز آ گئے۔ آج نو سال گزر گئے ہیں اور یہ شعلہ اسی طرح جل رہا ہے۔ آگ کے اندر طاقت ہے۔(ج 29ص206)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

